ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونےامکان

 ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونےامکان


نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر 28 اگست کو سماعت ہوگی


اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست دے دی ہے جس پر 28 اگست کوباضابطہ سماعت ہوگی۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے   جولائی کے مہینے میں فیول لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے، لہٰذا بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔ اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو عوام کو فی یونٹ بجلی پر خاطر خواہ ریلیف ملنے کا امکان ہےتوانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا درخواست کو منظور کر لیتا ہے تو عوام کو بڑھتی مہنگائی کے ماحول میں کچھ سکون مل سکتا ہے، تاہم بجلی کی بنیادی قیمتوں اور دیگر سرچارجز میں اضافہ اب بھی عوام پر بوجھ بنا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخ کم یا زیادہ کیے جاتے رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

UK and France Launch "One In, One Out" Migrant Deal to Tackle Illegal Crossings

پاکستان–امریکہ کی بڑھتی قربت: بھارت کی پریشانی میں اضافہ اور خطے کی سیاست پر اثرات

Malware Spreading via YouTube & Discord – Complete Awareness Guide